منگل 26 ستمبر 2023 - 23:33
جشنِ فرحتہ الزہراؑ اہلبیتِؑ پیغمبرؐ سے مستحکم تعلق اور ظالمینِ سے اظہار برات کی علامت ہے، مولانا قنبر نقوی

حوزہ/ اہلبیتِؑ پیغمبرؐ اکرم کی خوشی میں معصومینؑ کے مقرر کردہ آداب کے ساتھ شریک ہونا خوشنودئ پروردگار کا باعث ہے ۔ یومِ فرحتہ الزہراؑ (عیدِ زہراؑ) دشمنانِ دین اور حاسیدین اہلبیتؑ کے ذلیل و ناکامی اور خصوصیت کے ساتھ اُن پر لعنت و برائت کا دن ہے ، لیکن لعنت و برائت صرف اشخاص سے نہیں کردار سے بھی ہونی چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی/ اہلبیتِؑ پیغمبرؐ اکرم کی خوشی میں معصومینؑ کے مقرر کردہ آداب کے ساتھ شریک ہونا خوشنودئ پروردگار کا باعث ہے ۔ یومِ فرحتہ الزہراؑ (عیدِ زہراؑ) دشمنانِ دین اور حاسیدین اہلبیتؑ کے ذلیل و ناکامی اور خصوصیت کے ساتھ اُن پر لعنت و برائت کا دن ہے ، لیکن لعنت و برائت صرف اشخاص سے نہیں کردار سے بھی ہونی چاہیئے۔ اِن حقائق کا اظہار خطیبِ اہلبیتؑ مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی نے مسجد شیعیان علیؑ ، نئی دہلی میں منعقدہ جشنِ فرحتہ الزہراؑ میں کیا۔

جشنِ فرحتہ الزہراؑ کا اہلبیتِؑ پیغمبرؐ سے مستحکم تعلق اور ظالمینِ سے اظہار برات کی علامت ہے، مولانا قنبر نقوی
ڈاکٹر مولانا سید محمد مہدی عابدی نوگانوی

مولانا سید محمد مہدی عابدی نوگانوی، امام مسجد شیعیان علیؑ کی صدارت میں منعقدہ جشنِ عیدِ زہراؑ میں آپ نے مزید کہا دین و قرآن کی حُرمت کا تحفظ ہی اہلبیتؑ کا ہدف اور خوشی ہے۔ دنیا نے دیکھا کہ فرزند رسولؐ امام حُسینؑ نے نوکِ نیزہ پر تلاوت کر کے اور غلامِ رسولؐ سید ابراہیم رئیسی صدرِ مملکت جمہوریہ اسلامی ایران نے اقوامِ متحدہ میں پوری حُسینی جرات سے قرآن کو بلند کرکے بتایا قرآن کے محافظ کل بھی ہم تھے آج بھی ہم ہی ہیں۔

جشنِ فرحتہ الزہراؑ کا اہلبیتِؑ پیغمبرؐ سے مستحکم تعلق اور ظالمینِ سے اظہار برات کی علامت ہے، مولانا قنبر نقوی
خطیب اہلبیتؑ الحاج سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی

غضنفر عباس بابو عارفی کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس جشن میں مولانا مرزا نادر علی دہلوی نے کہا اہلبیتؑ کی زندگی میں خوشیوں کا مواقع کم آئیں ہیں لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ان خوشیوں میں بھر پور انداز میں شریک ہوں، لیکن یاد رہے کہ غم یا خوشی کے مواقع پر قانونِ شریعت تبدیل نہیں ہوتے۔

جشنِ فرحتہ الزہراؑ کا اہلبیتِؑ پیغمبرؐ سے مستحکم تعلق اور ظالمینِ سے اظہار برات کی علامت ہے، مولانا قنبر نقوی
مولانا مرزا نادر علی دہلوی

صدرِ جشن مولانا سید محمد مہدی عابدی نے کہا قرآنی آیات کا حوالہ دیتے کہا کہ پرور دگار بھی اپنے بندوں کے ساتھ ان تین عبادتوں میں شریک ہے اول نبیِ رحمت پر درو، دوئم انتظار اور سوئم ظالمین پر لعنت لہزا بندگانِ خدا کو ان عبادات پر بھر پور توجہ دینی چاہئے ۔

جشنِ فرحتہ الزہراؑ کا اہلبیتِؑ پیغمبرؐ سے مستحکم تعلق اور ظالمینِ سے اظہار برات کی علامت ہے، مولانا قنبر نقوی
مداحِ خواں سید آصف علی زیدی

جشن میں الحاج سید آصف علی زیدی، صدر انجمن دستہ عباسیہ (رجسٹرڈ)، غضنفر عباس بابو عارفی، سید جاوید زیدی شانو نانوتوی ، چیرمین عرفان آلِ محمد فاونڈیشن، رئیس الرحمان دہلوی، مونس دہلوی، میثم قزلباش، ایان حُسین اور مرزا شوزب دہلوی نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ محفوظ علی، مرزا اکبر علی، حسن منظر رضوان حُسینی، مرزا آفتاب حُسین، سید سُہیل حسین زیدی، مرزا الطاف حُسین، شباحت حُسین جعفری، بنٹی علی، رفیق عالم عابدی، حیدر علی نوگانوی، بہادر مرزا قزلباش، اسمعیل علی کے ساتھ مختلف شعبہائے زندگی کے ممتاز افراد نے شرکت کی۔

جشنِ فرحتہ الزہراؑ کا اہلبیتِؑ پیغمبرؐ سے مستحکم تعلق اور ظالمینِ سے اظہار برات کی علامت ہے، مولانا قنبر نقوی
مداحِ خواں سید جاوید زیدی شانو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .